ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مدرسۃ الابرار ، ڈی سی ایم میں جشن آزادی کی تقریب منعقد

مدرسۃ الابرار ، ڈی سی ایم میں جشن آزادی کی تقریب منعقد

Mon, 13 Aug 2018 03:07:20    S.O. News Service

نئی دہلی 12/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) 72ویں جشن آزادی کے مو قع پرڈی سی ایم روڈ میں واقع مدرسۃ الابرار،مسجد بڑھیا والی میں پرچم کشائی تقریب منعقد کی گئی ،جس میں شریک مہمانان آزادی کی لڑا ئی میں اپنی جا ن دینے وا لے مجاہدین آزادی اور شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔مدرسہ کے سرپرست حافظ محمد ارشاد احمد قریشی کی صدارت اورمدرسہ کے اہم نگراں ڈاکٹر عبد الخالق کی قیادت میں منعقد جلسہ کاآغاز مدرسہ کے زیر تعلیم طلبا کی تلاوت کلام الہی اور نعتیہ مجموعہ سے ہوا۔اس موقع پرحافظ عبد الرحمان ،محمد علی ، محمد نوازش ودیگرطلبا نے حب الوطنی نغمے،نظمیں اور آزادی سے متعلق پروگرام پیش کئے اور ناظرین سے دادوتحسین حاصل کی ۔اس موقع پرچینائی سے تشریف لائے مفتی محمد سبیل احمد قاسمی نے اپنی گفتگو میں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور مجاہدین آزادی کا مختصراًتعارف کرایااور کہاکہ ہمیں آزادی کے سپا ہیوں سے سبق حا صل کر نا چا ہئے،کس طرح آزادی کے متوالوں نے ملک کو آزاد کرا نے کی لگن میں پھا نسی کے پھندوں کو ہنستے ہنستے چوم لیا اور اپنے جان ومال کو وطن کی راہ میں قر بان کر دیا ۔مفتی سبیل نے مزید کہاکہ ہمیں یاد رکھنا چا ہئے کہ وطن کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے آگے کوئی چیز بڑی نہیں ہے نیز ہمیں اپنے وطن پر ہر قسم کی قر بانی دینے کیلئے تیار رہنا چا ہئے۔ایڈوکیٹ محمد اقبال بھٹ نے تعلیم کی اہمیت وافادیت اور یوم آزادی کے واقعات پر روشنی ڈالی اوربچوں کی جانب سے پیش کئے گئے پروگرام کی تعریف اور حو صلہ افزائی کی۔ مدرسہ کے استاد حافظ محمد طیب احمد نے بچوں کو خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یوم آزادی ملک کے باشندوں کو متحدرہنے کا پیغام دیتی ہے اور مجاہدین آزادی کی بھی خواہش تھی کہ ہمارا ملک ایک عظیم جمہوریت پسند ممالک میں شمار کیا جائے۔اختتام حافظ طیب کی دعا پر ہواجبکہ حافظ عبد الخالق نے اظہار تشکر کے فرائض انجام دئے ۔پروگرام کو کا میاب بنا نے میں حافظ واصف ،سید ایم .شاہد ،معین الدین ، ایم اے خان ودیگر نے اہم کردار ادا کیا ۔ 


Share: